سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )وادی سوا ت کے سیاحتی مقام کالام میں گٹر سے ذبح شدہ شخص کی لاش برامد کرلی گئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے، مقامی پولیس کے مطابق لاش کو سول ہسپتال کالام منتقل کیا گیا ہے، جہاں پر ڈاکٹرز کے مطابق لاش کو چار پانچ دن پہلے ذبح کرنے کے بعد گٹر میں پھینکا گیا ہے،تاہم ابھی تک پولیس کو یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ لاش سیاح کی ہے یا مقامی شخص کی ، لاش سے کسی قسم کے دستاویزات بھی نہیں ملی ہیں
981 total views, no views today
Comments



