سوات(فضل ربی سے)تحریک انجمن گجران سوات کے صدر حاجی شہزاد گجر کل گرین چوک میں مزدوروں میں لنگر تقسیم کرینگے، جس میں ضلع بھر کے تمام مزدور شرکت کرینگے، اس موقع شہزاد گجر نے سوات نیوزڈاٹ کام کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اج سے تقریبا چالیس سال قبل اسی گرین چوک میں مزدوری شروع کی تھی ، میں گاڑیوں میں بوری بھرتا تھا ، اور اپنی محنت مزدور کی بل بوتے پر اج اس مقام پر ہوں انہوں نے کہا کہ گرین چوک میں خود اپنے ہاتھوں سے مزدوروں میں کھانا تقسیم کرونگا اور ان کو اپنی خوشی میں شریک کرینگے،انہوں نے تمام مزدوروں سے اپیل کی ہے وہ کل دس بجے گرین چوک ضرور ائیں اور میری خوشی میں شامل ہوں
2,919 total views, no views today
Comments



