اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی کوشش ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ جلد از جلد مکمل ہوجائے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریب بہت شاندار تھی اور ایسی تقریبات سے قومی یک جہتی کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور کوشش ہے کی آپریشن جلد از جلد مکمل ہوجائے۔
454 total views, no views today
Comments


