مینگورہ،سوات میں پختونخواملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام جمہوریت کے حق اورامریت کے خلاف ریلی کاانعقادکیاگیاجس کے شرکاء مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرخالدمحمودخالد،خورشیدکاکاجی اورپارٹی کے دیگرقائدین نے کہاکہ ہم اس ملک میں جمہوریت،
آئین،پارلیمنٹ اورقانونی کی حکمرانی اوربالادستی چاہتے ہیں مگرآج یوم آزادی کے موقع پر چندلوگوں نے جمہوریت کو ناکام بنانے کیلئے مارچ اوردھرنوں کا پروگرام بنایا جواس وقت اسلام آباد اورملک کے بعض دیگرحصوں میں نعرے بازی کررہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو وزیراعظم بننے کاخواب دیکھ رہے ہیں اگر انہیں منصب وزارت عظمیٰ کا اتناشوق ہے تو جمہوری اندازمیں سامنے آئیں جوطریقہ وہ اختیار کررہے ہیں وہ غیرجمہوری ہے جس سے نقصان کے علاوہ اورکچھ بھی نہیں ملے گا،انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کی خاطر ہماری پارٹی کے قائدین نے قربانیاں دی ہیں مگر چند عناصر اس جمہوریت کو کمزروکرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ امریت نے اس ملک اورقوم کو نقصان کے سواکچھ نہیں دیا ہے صرف جمہوریت ہی کے ذریعے ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے،انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی خاطر مزیدقربانیاں دینے کو تیار ہیں مگرامریت کی راہ ہموار کرنے والوں کوکبھی بھی ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
569 total views, no views today


