خوازہ خیلہ ( ناصر علی سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے تھری سردار خان نے کہا ہے کہ اب سوات میں جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا دور گزر چکا ہے ،پی ٹی آئی سوات میں عوامی مسائل کے حل میں بُری طرح ناکام ہے ٗ سوات کے مختلف تحصیلوں میں بڑ ے بڑے منصوبے شروع کر نے پر انجینئر امیر مقام کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں چاربا غ کے بعد خوازہ خیلہ تک سوئی گیس فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بہت جلد عوام خو شخبر ی سنیں گے آئندہ عام انتخا بات میں سوات بھر میں پی ایم ایل ن کلین سویپ کر ینگے ٗ خوازہ خیلہ تک سوئی گیس فراہمی سے عوام کا دیر ینہ مطالبہ پو را ہو جا ئے گا ٗ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے خوازہ خیلہ خوازہ خیلہ کوزہ اسالہ میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے کے موقع پر ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سابقہ ایم پی اے قیموس خان،ضلعی ممبر سیراج خان،بحراللہ خان ،محمد ارشاد خان ،قجیر خان،ودیگر نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر سہراب خان،عظمت علی خان،محمدقیوم ،فضل قیوم،حضرت علی،انعام الحق و دیکر اپنے خاندانوں اور ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی ائی سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے مقررین نے کہا کہ دھرنوں میں مصروف تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والی حکمرانوں نے سوات کے لئے کچھ نہیں کیا ، سوات ترقی کے لئے انجینئر امیر مقام عملی کام کر تے ہیں اور ابھی تک جو کچھ کیا ہے وہ ایک ریکا رڈ ہے کیو نکہ انجینئر مقام کے مقا بلے صوبا ئی حکومت تا حال کو ئی عملی کام نہیں کیا جو ریکا رڈ پر مو جو د ہوں انہوں نے کہا کہ مین شاہر اہ اربوں روپے کے پر اجیکٹ کے بعد خوازہ خیلہ تک سوئی گیس فراہمی ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے چاربا غ کے بعد خوازہ خیلہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا انہوں نے سوات کے مختلف تحصیلوں میں بڑے بڑے منصوبے شروع کر نے پا کستان مسلم لیگ کے صوبا ئی صدر انجینئر امیر مقام کو خراج تحسین پیش کیا ہے اس موقع پا رٹی کے کا رکن بھی کثیر تعداد میں مو جو د تھے ۔
1,082 total views, 2 views today