سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار برائے حلقہ پی کے5وسابقہ ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی دھڑادھڑ شمولیتوں کیوجہ سے حلقہ پی کے 5 پاکستان تحریک انصاف کامضبوط گڑھ بن گیاہے۔حلقہ پی کے5 میں اپنی کارگردگی کی بدولت بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدارمیں آئیں گے۔ پچیس جولائی کو لوگ بیٹ پر ٹپہ لگائینگے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف اوردیگر سیاسی جماعتوں میں فرق یہی ہے کہ تحریک انصاف کے منشور کا مرکز ومحورعام آدمی ہے جبکہ روایتی سیاسی جماعتوں نے کبھی غریب کی فکر کی نہیں کی ۔یہ ملک صرف سرمایہ داروں کیلئے نہیں،غریب کا بھی ملکی وسائل پر برابر کا حق ہے مگر بدقسمتی سے سیاستدانوں نے غریب کو صرف ووٹ لینے کی حد تک استعمال کیا۔وہ گزشتہ روز شاہین آباد سیدوشریف میں شمولیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر شاہین آباد سیدوشریف میں مختلف پارٹیوں کے متعدد وکٹیں گرادیں ، درجنوں افراد خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکر فضل حکیم خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ،فضل حکیم خان نے کہا کہ کارکنان حلقہ پی کے پانچ کے کونے کونے اور گلی گلی تک عمران خان کا پیغام پہنچا دیں ، انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو لوگ بیٹ پر ٹپہ لگائینگے اور عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنائینگے ، شمولیت اختیار کرنے والوں میں فریدون ،صلاح الدین ،محمد علی ،واحد زمان ،عتیق ،فاروق،ناصر ،خان ،گل ،نجیب اور دیگر سیاسی افراد شامل تھے ۔شمولیت اختیا ر کرنے والوں نے کہا کہ فضل حکیم خان کے گزشتہ پانچ سالہ کارکرگی کسی سے پوشید ہ نہیں ہے ، فضل حکیم خان ایک ایماندار انسان ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں فضل حکیم خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،انشاء اللہ فضل حکیم خان حلقہ پی کے پانچ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔ شمولیتی تقریب کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر وامیدوار حلقہ پی کے پانچ فضل حکیم خان اور دیگر نے پارٹی میں نئی شامل ہونے والوں میں پارٹی کے ٹوپیاں پہناد ی اور ان کو مبارکباد بھی دی ۔
1,202 total views, no views today



