لاہور: ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار غیور اختر طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
غیوراختر پچھلے 3 برس سےشدید علیل تھے تاہم جمعرات کی رات غیور اختر کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ غیور اختر نے 70 کی دہائی میں اپنی فنی سفر کا آغا کیا، کیریئر کے دوران انہوں نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کا لوہا منوایا جب کہ شہرہ آفاق ڈرامے ’’سونا چاندی‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کی بہترین ادکاری کے باعث انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،غیوراخترکے پسماندگان میں 2 بیٹے اور بیوہ شامل ہیں۔
947 total views, no views today
Comments


