کالام (عزیز کالامی سے) سوات کے علاقہ مٹلتان میں برسوں سے جاری تنازعہ حل۔ فریقین آپس میں شیر و شکر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مٹلتان میں میدان خوڑ کے اوپر دو فریقین کے درمیان ملکیت کے حوالے سے کئی سالوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ جس سے فریقین کے مابین کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور بڑے تصادم کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ مقامی مشران کی انتھک کوششوں اور محنت سے تنازعہ حل ہوگیا اور دونوں فریقین نے جرگہ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کی یقین دہانی کی اور آپس میں شیر و شکر ہوگئے۔
2,278 total views, 2 views today
Comments