مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)منشیات کی خلاف عالمی دن کی موقع پر مٹہ میں مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ کے زیر اہتمام واک ہو ا واک میں مختلف سکولوں کی سینکڑوں بچوں نے شرکت منشیات ایک لعنت ہے اس لعنت سے نوجوان نسل اور بچوں کو بچا نا ہم سب کی ذمہ داری ہے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز منشیات کی خلاف عالمی دن کی موقع پر مٹہ میں مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ کے زیر اہتما م ایک واک ہوا جس میں مختلف سکولوں کی سینکڑوں بچوں اور عام لوگوں کیساتھ سیاسی وسرکاری لوگوں نے بھی شرکت کی واک کی تقریب کی مہمان خصوصی حاجی تل حیات خان تھے جبکہ تقریب اور واک میں ایس ایچ او مٹہ سمیت دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی واک سکاوٹ ہاوس مٹہ سے شروع ہوکر مٹہ بازار کالج چوک پر اختتام پذیر ہوا اس سے پہلے سکاوٹ ہاوس مٹہ میں اس بارے میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوا جس سے مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ کے گروپ لیڈر حاجی موسی ٰ خان پاسبان مہمان خصوصی حاجی تل حیات خان اور دیگر نے خطاب کی اور منشیات کی خلاف نوجوانوں اور خاص کر بچوں کو اس لعنت سے بچانے کیلئے مختلف تجاویز پر بات کی اس موقع پر مہمانوں نے شیلڈ بھی تقسیم کی
2,876 total views, no views today



