سوات، سوات میں موسم بدلتے ہی ڈینگی کے پرواز میں تیزی اگئی ، ایک ہی دن میں چھ افراد کو کاٹ کر خطرنا ک بیماری میں مبتلا کردیا، سیدو شریف ہسپتال کے ڈینگی یونٹ کے مطابق مینگورہ شہر کے تین مختلف محلوں میں ڈینگی مچھر نے
مزید چھ افراد کو کاٹ کر تعداد اسی تک پہنچادی، شہر کے محلہ امانکوٹ سخا چینہ میں مسماۃ فریدہ عمر بتیس سال، عزت بیگم فیض اباد، مناہل عمر چودہ سال فیض اباد، معاز عمر بارہ سال فیض اباد، سلمان عمر اکیس سال سیدو شریف کالج کالونی، کلیم اللہ عمر تیس سال سخا چینہ کو ڈینگی مچھر نے کاٹ لیا ہے اور ان تمام افراد کے این ایس ون پازیٹیو ایا ہواہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ابتک ہسپتال سے ستتر افراد کو علاج کے بعد فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ تین افراد جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں بدستور زیر علاج ہے، ڈینگی مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے الگ وارڈ قائم کیا جا چکا ہے ، جن میں مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، سوات میں موسم بدلتے ہی ڈینگی مچھر کی پرواز میں تیزی اگئی ہے، پہلے ایک یا دو افراد کو دن میں کاٹا جاتا اب یہ تعداد چھ تک جا پہنچی ہے۔
470 total views, no views today


