سوات، سابق یوسی نائب ناظم دوست محمد خان کو قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے اسی کیلئے جنرل سیکرٹری منتخب کردیاگیا،پارٹی کارکنوں نے موصوف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے انتخاب کو خوش آئندقراردے دیا،اس سلسلے میں گذشتہ روز رحیم آباد میں پارٹی کا انتخابی اجلاس ہوا جس کے ووران پی کے اسی کیلئے نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایاگیا جبکہ دوست محمد خا ن کو ان کی بہترکارکردگی اورپارٹی کیلئے دی گئیں خدمات کے پیش نظرپورے حلقہ کیلئے جنرل سیکرٹری منتخب کردیا گیا،
اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین فضل رحمان نونو اوردیگرقائدین نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی اورامید ظاہر کی کہ موصوف پہلے کی طرح آئندہ بھی پارٹی کے استحکام کیلئے کام کریں گے۔
649 total views, no views today
Comments


