سوات، تحریک محنت پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر خالدحسین بخاری نے کہا ہے کہ مزدور اپنے اندر تقویٰ اور خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرکے ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اپنا کردار احسن انداز سے ادا کریں ،ملازمین ایمانداری اور محنت سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں انشاء اللہ ان کی محنت سے ملک بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ الخدمت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں تحریک محنت کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل محمود،ضلعی صدر گل بوستان ،مولانا عبدالرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تحریک محنت سرکار ی ملازمین کی ملک گیر اسلامی تنظیم ہے جو ملازمین کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک وقوم مشکل حالات سے دوچار ہے لہٰذا تحریک کے کارکن اپنی سطح پر دونوں کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئے کوشش کریں۔
373 total views, 1 views today