خوازہ خیلہ (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سرحد یونیورسٹی شعبہ ماس ایجوکیشن کے زیر نگراں حالیہ عملی ورکشاپ کامیابی سے جاری ہے،علاقائی کوارڈینیٹرایبٹ کالج سوات میں شعبہ ماس ایجوکیشن کے ورکشاپ کے موضوعات پر سیر شدہ بحث کیلئے ضلع بھر کے ماہرین تعلیم کا انتخاب کیاگیا ہیں،سرحد یونیورسٹی شعبہ ماس ایجوکیشن کے علاقائی کوارڈینیٹر محمدسلیم خان نے ایبٹ کالج سوات میں حالیہ ورکشاپ بہار 2018 کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد یونیورسٹی شعبہ ماس ایجوکیشن کے زیر نگراں حالیہ عملی ورکشاپ کامیابی سے جاری ہے،مختلف پروگرامز کے موضوعات پر سیر شدہ بحث کیلئے ضلع سوات کے طول وبلد علاقوں سے بہترین اور تجربہ کار ماہرین تعلیم کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں پرنسپلز صاحبان ،پروفیسرز،لیکچررز،ہیڈماسٹرز اور سبجکٹ سپیشلسٹ کو بحث کیلئے مختلف مضامین دئے گئے ہیں جس سے طلباء وطالبات خوب مستفید ہو کر آخری امتحان میں سو فیصد کامیابی یقینی ہوگی،سلیم خان نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ ورکشاپ میں کامیابی کیلئے سوفیصد حاضری اور وقت کے پابندی لازمی ہے ،ورکشاپ میں طلباء وطالبات کو مختلف موضوعات کے مشق کرانے ہونگے کمپیوٹر کے کورسسز پر بحث کے دوران طلباء وطالبات اپنے ساتھ عملی مشق کیلئے لیب ٹاپ ضرور لے ائے تاکہ کمپیو ٹر کے جدید سہولیات سے اراستہ ہوجائے،سرحد یونیورسٹی ملک بھر میں سستے داموں علم کے روشنی چارسو جنگل کے آگ کے طرح پھیلارہی ہیں۔
1,100 total views, no views today



