مینگورہ، خیبر پختونخوا میں جب سے ملک سعد شہید سپورٹس ٹرسٹ کا قیام عمل میں لاگیایا ہے اس سے اب تک کئی کھلاڑی قومی کھیلوں میں شامل ہوگئے جس میں سوات فٹ بال اکیڈمی کے بارہ سالہ محمد وقاص ولد ستم خان سکنہ امانکوٹ بھی شامل ہے ، ہونہار کھلاڑی کاانتخاب کے پی کے ٹیم کیلئے ہوا ، بہترین ٹیلنٹ کے باعث انہیں کے پی کے انڈر 12 فٹبال ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ،
کے پی کے کی ٹیم نے آل پاکستان ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن کر لی ، تاہم سلیکٹر نے محمد وقاص کو پاکستان انڈر 12 قومی فٹبال ٹیم کیلئے منتخب کیا ، ان کے چچا محمدآیاز جو قومی کھلاڑی ہے اور ملک سعد شہید سپورٹس ٹرسٹ سوات فٹبال اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہے نے ان کی تربیت کی ، نو عمر وقاص کا قومی ٹیم کیلئے انتخاب ملک سعد شہید سپورٹس ٹرسٹ کے پی کے پاکستان اور سوات کیلئے بڑا اعزز ہے ، یہ ٹیم ایران روانہ ہوگی جہاں وہ فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔
437 total views, 1 views today