سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بریکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ نے حلقہ پی کے 6میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حبیب علی شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا ،ناراض رہنماؤں کاکارکنوں کو تحریک انصاف کے نمائندے ڈاکٹر امجد کی بجائے حبیب علی شاہ کیلئے الیکشن کمپین چلانے کی ہدایت ،ن لیگ کے انتخابی امیدوار حبیب علی شاہ کا حمایت کرنے والوں کو ہرقسم کے تعاؤن کی یقین دہانی،گزشتہ روز تحصیل بریکوٹ میں تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے عزیز اللہ بد دا ، خادم شاہ،ڈاکٹر عارف ، ولی احمد ، سید عالم ، شاہی ملک استاد، جہان شاہ خان، محمد یوسف خان ، جاوید خان ، شاہ وزیر خان اور جواد خان کے علاوہ سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ پی کے 6 حبیب علی شاہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں برسوں سے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ ڈاکٹر امجد نے سابقہ دور حکومت میں اس حلقے کو بری طرح نظر انداز کئے رکھا جس کی بناء پر ہم الیکشن 2018 میں اس کی حمایت ہر گز نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 پر پارٹی کے امیدوار سلیم الرحمان کی حمایت بدستور کی جائے گی تاہم حلقہ پی کے 6 پر کارکنوں کوان کے جائز حق سے محروم رکھنے کی پاداش میں ڈاکٹر امجد کی بجائے ن لیگ کے امیدوار حبیب علی شاہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے الیکشن کمپین چلائیں گے، اس موقع پر پریس کانفرنس میں موجود ن لیگ کے امیدوار حبیب علی شاہ نے حمایت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے جن رہنماؤں اورکارکنوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا ہے میں ان کے اعتماد پر پورا اتر نے کی بھرپور کوشش کروں گا اور الیکشن میں کامیابی ملنے کے بعد سب سے پہلے اس حلقے کی لوگوں کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔
1,449 total views, no views today



