کبل(تحصیل رپورٹر) تبدیلی والوں نے پانچ سال ناچ گانوں میں گزار کر قوم کو مایوسی و محرومی اور کرپشن کے سابقہ ریکارڈ توڑ کر بینک بیلنس بنانے کے سیوا کچھ نہ کیا،عمران خان کے غلط پالیسیوں اور اقتدار کی حوس نے ملک وقوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے،قبروں کو سجدے کرنے والے مشرک کا ساتھ دینا اسلام کے منافی ہے،صوبائی حکومت نے سود پر قرضے لے لے کر پختون قوم کے بچے بچے کو مقروض بنا دیا ہے،پختون کو دہشت گرد قرار دے کر پنجاب میں داخلہ پر پابندی اور لوگوں پر چوکر کھلانے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے ہے،اسلام کے نام پر اسلام آباد حاصل کرنے والوں کے دور میں دہشت گردی کو فروغ ملا اور لوگوں کا ناحق خون بہایا گیا،اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جس کے قائدین و کارکنان نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے امن قائم کرنے سمیت ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ،اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے پوری قوم 25جولائی کو لالٹین پر مہر ثبت کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی تیاری کریں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے این اے 4سلیم خان،امیدوار برائے پی کے7وقار خان،خان نواب،منیر خان،خورشید خان،ابراہیم دیولئی،عبد المالک،شوکت خان،شیر احمد،آفرین خان،ثنا ء اللہ شاہ،عجب خان اور دیگر نے توتانوبانڈئی میں خورشید خان کے رہائش گاہ پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل معمولی حیثیت رکھنے والے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی قومی دولت بے دریغ لوٹ کر ارب پتی بن گئے ہیں اور تبدیلی صرف ناچ گانوں تک محدود رہ گئی کیونکہ کذشتہ پانچ سالوں میں کسی قسم کی تبدیلی نظر نہیں آئی انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کے دور اقتدار میں نہ صرف پائیدار امن قائم ہوا بلکہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے بدولت ترقی کا سفر شروع ہوا جو ہماری بے اتفاقی کی وجہ سے جاری نہ رہ سکا انہوں نے کہا کہ نااہل کرپٹ اور قوم کو گمراہ کرنے والے مفاد پرست سیاستدانوں سے نجات کا موقع ہے لہذا پختون قوم 25جوالائی کو لالٹین کے نشان پر مہر ثبت کرکے اے این پی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لئے باچا خان کے پیغام کو گھر گھر پہچائیں ۔
940 total views, no views today



