سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے ممتاز شخصیات الحاج عجب خان اور نادر خان کا خاندان کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ ،باقاعدہ اعلان آج جلسے میں کرینگے ،این اے تھری پر شہباز شریف کی پوزیشن مذید مستحکم ،باخبر زرائع کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے ممتاز شخصیات الحاج عجب خان اور الحاج نادر خان نے اپنے پورے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور عبدالرحیم نے انکے رہایش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی جسکو انہوں نے قبول کرتے ہوئے پی ایم ایل این میں شمولیت کا فیصلہ کیا جسکا باقاعدہ اعلان آج بروز اتوار ایک بڑے جلسے میں کرینگے ،ان کی شمولیت سے این اے تھری پر پی ایم ایل کے امیدوارمحمد شہباز شریف کی پوزیشن مذید مستحکم ہوجائیگی ۔
823 total views, no views today



