سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)متحدہ مجلس عمل سوات کے صدر قاری محمود نے صوبائی امیر کی ہدایت پر محمد امین کو مولانا حجت اللہ کیساتھ مشترکہ انتخابی مہم چلانے سے منع کردیا، ذرائع کے مطابق مولانا گل نصیب خان نے سختی سے ہدایات جاری کی تھی کہ محمد امین سے وضاحت طلب کی جائے کہ انہوں نے صوبائی صدر کے احکامات کو کیوں نہیں مانے اور مولاناحجت اللہ کیساتھ انہوں نے انتخابی اتحاد کیوں برقرار رکھا، جس کے بعد قاری محمود نے محمد امین سے وضاحت طلب کی ہے اور ان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں مولانا حجت اللہ کیساتھ الیکشن مہم مشترکہ طور پر نہ لڑیں، بصورت دیگر صوبائی کابینہ محمد امین کیخلاف سخت نوٹس لے گی ،قاری محمود کے مطابق محمد امین نے وضاحت پیش کی ہے اور وہ ائندہ مولانا حجت اللہ کیساتھ الیکشن مہم مشترکہ طور پر نہیں لڑیں گے
1,478 total views, no views today



