کبل(تحصیل رپورٹر) عبد الستار ایدھی کے دوسری برسی کے موقع پر سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے زیر اہتمام کبل میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چئیرمین محمد رحیم رما خیل ایڈوکیٹ کے علاوہ کبل بار کے صدر بہاؤلدین ،کبل بار سابق صدر سردار احمد خان ایڈوکیٹ،احمد حسین ایڈوکیٹ،حضرت علی ایڈوکیٹ سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر عبد الستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اور مرحوم کے خدمات پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایدھی جیسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جن کے وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو پر نہیں کیا جاسکتا البتہ ایدھی کے خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے یقین دلایا کہ SHRPSکے ممبران ایدھی کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے دکھی انسانیت کی ہر ممکن خدمت جاری رکھیں گے ۔
1,482 total views, no views today
Comments



