سوات ، محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افیسر مزدوروں کا حق ادا کریں ، ملم جبہ گاؤں سیرئی سے تعلق رکھنے والے محمد نواب نے سوات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل محکمہ فارسٹ کے فاریسٹر کے کہتے پر گاؤں سیرئی میں ملم جبہ کے مزدوروں نے 13کمپارٹ جنگل میں پلانٹیشن کی تھی جس پر محکمہ کے اہلکاربھی تعینات تھے ، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک ان مزدروں کو پلانٹیشن کے مد میں کوئی مزدوری نہیں ملی ، انہوں نے کہا اس حوالے ہم نے بار بار فارسٹ کے افیسر کو اگاہ کیا لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ،انہوں نے فارسٹ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ان مزدوروں پر رحم کرکے ان کو مزدوری کا حق دیا جائے ، اگر مزدوروں کو ان کا حق نہیں ملا تو احتجاج پر مجبور ہوجائیں ۔
1,672 total views, 2 views today