سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پختون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشاور دھماکے ، راؤانور کی ضمانت اور حیات پریغال کو گھر سے اٹھالے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں مینگورہ شہر سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گیا ، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے اورنعرہ بازی بھی کی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم سوات کے صدراقبال عیسیٰ خیل ایڈوکیٹ ، ملک ریاض اور ادریس ایڈوکیٹ نے کہا کہ پختون کی قتل عام بند کی جائے ،پختونوں کی تحفظ یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ پشاور یکہ توت میں اے این پی کے کارکنان پر خود کش حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ہم اس وحشیانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قاتل راؤ انوار کی ضمانت ہرگز منظور نہیں ، راؤ انوار کو بی سی اے کے تحت جیل بھیج دیا جائے اور پھانسی پر لٹکایاجائے ، انہوں نے کہا کہ حیات پریغال کو گھرسے اٹھانے والوں کی سراغ لگاکر انہیں بازیاب کیا جائے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات پر غور کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے ۔
1,240 total views, no views today



