سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین اور متحدہ علمائے سوات کانامزد امیدوار برائے این اے 3مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ سوات کے عوام کھرے کوٹے میں تمیز کرنا جانتے ہیں۔ پیسوں پر الیکشن جیتنے کے خواب دیکھنے والوں کو سوات کے باشعور لوگ 25جولائی کو ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے۔ نویکلے مینگورہ میں انتخابی جلسے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے پیسوں سے بھرے تیلے کھول کر اور کچھ نے پچھلی حکومت میں کروڑوں کماکر اب مینگورہ اور سوات کے عوام کا ضمیر خریدنا چاہتے ہیں، لیکن مینگورہ اور سوات کے لوگ بکنے والے ہیں اور نہ جھکنے والے۔ اس لئے سوات کے غیور عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 25جولائی کو این اے3میں ’’دستی گھڑی‘‘ اور پی کے5میں ’’کتاب‘‘ پر مہر لگا کر اپنے لئے حاکموں کا نہیں بلکہ خادموں کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے پشاور میں اے این پی کی ریلی میں خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں شہید افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
1,272 total views, 2 views today
Comments