پارساکے زیراہتمام سوات سپورٹس فیسٹول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری،لوگوں کی ایک بڑی تعدادمقابلے دیکھنے گراؤنڈپہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق گراسی گراؤنڈمینگورہ میں پارساکے زیراہتمام سوات سپورٹس فیسٹول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جار ی ہیں
، جمعرات کے رو زفٹبال سمیت دیگرمقابلے ہوئے جن میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نے بہترکارکردگی،یہ مقابلے دیکھنے کیلئے شائقین اورلوگوں کی ایک بڑی تعدادروزانہ گراسی گراؤنڈپہنچ جاتی ہے جہاں پر وہ ان دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوزہوتی ہے،اس طرح کے پروگراموں کے انعقادکا مقصد نوجوانوں میں ہرمیدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیداکرنے سمیت انہیں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے،سوات سپورٹس فیسٹول میں مختلف مقابلوں کا یہ سلسلہ ستائیس اگست تک جاری رہے گا۔ شائقیں نے کھیلوں کے مقابلوں کو بہت سراہا اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے
477 total views, no views today


