سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)اُمیدوار حلقہ پی کے5سابق ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ باریوں کا دور گزر چکا ہے،سیاسی مفاد پرست چیخ چیخ کر پکارتے ہیں کہ ہم ایماندار ودیانتدار ہیں لیکن اس کا فیصلہ عوام دیں گی کہ کون ایماندار ،دیانت دار اور عوام دوست ہیں ۔ عوام بلے پر مہر لگاینگے 25جولائی کے بعد عوامی حکومت قائم ہوگی اور پاکستان تحریک انصاف اپنی کارکردگی کی بدولت انتخابات میں ضلع سوات سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کریں گی اور بھاری اکثریت کے ساتھ مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی ملک کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہوگاپاکستان تحریک انصاف اوردیگر سیاسی جماعتوں میں فرق یہی ہے کہ ہمارے منشور کا محورعام آدمی ہے جبکہ روایتی سیاسی جماعتوں نے کبھی غریب کی فکر کی نہیں کی یہ ملک صرف سرمایہ داروں کیلئے نہیں بنا بلکہ غریب کا بھی ملکی وسائل پر برابر کا حق ہے مگر بدقسمتی سے مفاد پرست سیاستدانوں نے غریب عوام کو صرف ووٹ کی حد تک استعمال کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے پٹانے میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں اہم شخصیات نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا اور ضلعی صدر پی ٹی آئی و اُمیدوار حلقہ پی کے5سابق ایم پی اے فضل حکیم خان ، اُمیدوار حلقہ این اے 3سلیم الرحمن اورتحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں کو فضل حکیم خان اور سلیم الرحمن اور نے پارٹی کی ٹوپیاں پہنا ئیں اور ان کو مبارکباد بھی دی ۔
1,670 total views, 2 views today
Comments