سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )حلقہ این اے تھری کے عوام اپنے بچوں اور نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کے لئے میاں شہباز شریف کو کامیاب کریں ، 25جولائی کو عوام سوات کی ترقی کے لئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عبدالرحیم اور سید صادق عزیز باچا نے فضا گھٹ الیکشن آفس میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر یوتھ کے عہدیداروں فہداللہ ، عفران خان ، ظہور احمد ، اکبر زادہ ، اسد ، عمران اور عارف ایدوکیٹ نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اور سواتی عوام کے بہتر مستقبل کے لئے شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، انشاء اللہ ہم میاں شہباز شریف جتواکر نوجوانوں کا مستقبل روشن بنائیں گے ، نوجوان قوم کا اصل سرمایا ہے ، نوجوانو ں کو پر امن ترقیافتہ سوات دیں گے اور ہم نوجوانوں کی طاقت سے مخالفین کو شکست دیں گے ، شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام سوات کے نوجوان کو تعلیم سیاحت اور صھت کی سہولیات سے مستفید کریں گے ، الیکشن میں نوجوانوں کا کردار بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ، نوجوان اپنی ذمہ داری سمجھ کر شہباز شریف اور امیر مقام کی ترقی و خوشحالی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔
1,514 total views, 2 views today