مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر اور حلقہ پی کے نو کے نامزد امیدوار محمود خان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور نامزد امیدوار حلقہ این اے چار مراد سعید نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 25جو لائی پر کرپٹ مافیاں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کرینگے اور انشاء اللہ25جولائی پر ایک نئے پاکستان کی اغاز ہی مٹہ تحصیل ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی پر پاکستان اور صوبے کو لوٹنے والوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کرکے اس جھوٹ اور منافقت کی سیاست کاخاتمہ کریں انہوں نے کہا کہ ملک کو عمران خان کے قیادت میں کرپٹ لوگوں سے پاک کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے کچھ تو گئے اب دیگر کی بھاری ہے انہوں نے کہا کہ باریاں بدلنے اور عوام کی دولت جیبوں میں ڈالنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے انشاء اللہ25جولائی پر پاکستان تحریک انصاف 2013۔2015کی بعد تیسرے بار کامیابی حاصل کرکے صوبے کی سیاسی تاریخ بدل دینگے عوام کی پیسے کھانے والے تیار ہوجائے کسی کو بھی نہیں بخش دینگے ائندہ کیلئے باریاں بدلنے والوں کی سیاست نہیں ہوگی اب عوام ہی حکومت کرینگے کرپٹ مافیاں کی ضمانتیں الیکشن میں ضبط کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں ایک بڑے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ کنونشن میں بڑے تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
1,792 total views, 2 views today