مینگورہ،بروغل ضلع چترال صوبہ خیبر پختونخوا کے انتہائی شمال میں قدرتی نظاروں پر مشتمل وہ حسین وادی ہے جواگست کے مہینے میں بھی معتدل آب وہوا کے ساتھ اپنی سرسبزی وشادابی سے سیاحوں کے لئے جنت کا نظارا پیش کرتی ہے یہ وادی چترال سے 270 کلومیٹر دور عظیم الشان جھیل (قرمبرہ) کے دامن میں واقع ہے پاکستان آرمی نے نومبر 2013 میں اس دور افتادہ اور پسماندہ علاقے تک روڈ تعمیر کرکے انہیں سہولیات بہم پہنچانے اور یہاں کے مکینوں کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کی ہے
سطح سمندر سے12500 فٹ کی بلندی پرواقع اس تفریحی مقام میں مختلف کھیلوں مثلاًپولو،یاک پولو،بزکشی،رسہ کشی ، فٹبال،کرکٹ،والی بال کے مقابلے ہوتے ہیں ہر قسم کے لذیذکھانے پکائے جاتے ہیں ،مقامی دستکاریوں کی نمائش کے ساتھ چھوٹے بڑے سب روایتی لباس میں ملبوس ہوکر ثقافتی میلہ مناتے ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ جشن چترال سکاؤٹس اور ٹورزم کارپوریشن صوبہ خیبر پختونخوا کے تعاؤن سے بڑے اہتمام کے ساتھ منایا جارہاہے،جشن بروغل منعقد کرانے کا مقصد سیاحوں کو اس علاقے کی طرف راغب کرکے علاقے کے مکینوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانا اورعلاقے کی اس نمایاں ثقافت کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی فضا برقرار رکھنا ہے ،نفسانفسی کے اس دور میں جہاں پریشانیاں انسان کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں کچھ دنوں کے لئے تفریح کا یہ موقع پریشانیوں سے نجات کا ذریعہ ہے،چترال سکاؤٹس اور ٹورزم کارپوریشن صوبہ خیبر پختونخوا نے باقاعدہ طور پر اس جشن کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔
432 total views, no views today


