سوات(خورشید علی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر صادق عزیز اور سینئر رہنما عبدالرحیم خان کے کوششیں رنگ لے ائی، کنونشن کامیاب ، شمولیتوں کا سلسلہ عروج پر، شہباز شریف اور ارشاد خان کی جیت یقینی بن گئی، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں عبدا لرحیم خان اور صادق عزیز نے کمال کردیا، بڑی تعداد میں کارکنوں اور سینئر رہنماوں کی شرکت نے مسلم لیگ ن میں جان ڈال دی، شمولیتوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، شہباز شریف مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے اگئے ، دونوں رہنماوں کی انتھک محنت کے بعد سوات کے حلقہ این اے 3 اور پی کے 5 پر شیر کی دھاڑ ہے، عوام نے شہباز شریف کے وعدوں کے بعد اپنا ووٹ ن لیگ کے حق میں استعمال کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے
944 total views, no views today
Comments



