مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام )مینگورہ زمرد کان کے اونر خالد خان نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ،، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، مانیٹرنگ بے جا ہمیں تنگ کررہے ہیں ، زمرد کان کی تاریخ ہے کہ کسی نے ایک سال بھی اس کو نہیں چلایا اور حکومت کے ریونیو لے کر بھاگ گئے ہیں ، ہم نے تقریباً آٹھ سال ہوگئے ہیں ، ہم اس کو چلا رہے ہیں ، او رحکومت کو بھرپور ریونیو دے رہے ہیں ، پھر بھی ہمیں محکمے کے یہ آفیسران بے جا تنگ کررہے ہیں ، جبکہ اس کے اختیار میں یہ ہے ہی نہیں مگر پھر بھی اختیار بنا کر ہمیں کہہ رہے ہیں کہ زمرد کان کے ملبے کو کسی بھی صورت کان سے مت نکالیں اور دریائے سوات کے کنارے جو اس کو صاف کرتے ہیں اس پر پابندی لگا دیں، اگر کان میں اسی طرح ملبہ موجود رہتا ہے تو کان کنی تو ہو ہی نہیں سکتی، اب بھی ہمارے کان کنی بہت متاثر ہوچکی ہے ، اسی طرح معدنیات کے اہلکاروں کے وجہ سے یہاں پر کوئی بھی کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کرینگے، جبکہ ان کا کام ہے کہ غیر قانونی مائننگ پر توجہ دیں، وہ تو عروج پر ہے ، اسے روکنے میں تو یہ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، جبکہ ہم قانونی مائننگ کررہے ہیں تو ہمیں مختلف ہتھکنڈوں سے روک رہے ہیں ، اگر اسی طرح ان کا رویہ رہا تو مجبوراً ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے ہم تو حکومت کو ریونیو دے رہے ہیں مگر ان عناصر کی پیٹ میں مروڑ ہے کہ کیوں سرکاری خزانے میں ریونیو جارہا ہے ، اس سے پہلے کان میں ہونے والے غیر قانونی آمدن کی رقم ان عناصر کی جیبوں میں جاتی تھی، اس سلسلے میں نیب ،محکمے کے اعلیٰ حکام اور دوسرے اہم ادارے نوٹس لیں، اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں ، جبکہ سابقہ صوبائی حکومت نے بھی محکمہ معدنیات میں کرپشن کے نئے دورازے کھولنے کیلئے یہ مانیٹرنگ سیل قائم کیا تھا، ابھی اس سیل کو نگران حکومت جلد از جلد ختم کردیں اور اس سیل میں تعینات تمام اہلکاروں کی از سر نو چھان بین کرکے پتہ چل جائیگا کہ یہ میرٹ پر آئیں ہیں یا میرٹ کے بغیر ان کی تعیناتی عمل میں لائی جاچکی ہے ، ۔
2,514 total views, 2 views today