سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات میں الیکشن کیلئے سیکیورٹی پلان مکمل ، تین قومی اور آٹھ صوبائی حلقوں کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں پر 4710پولیس افسران و اہلکار امن و امان قام رکھنے کیلئے فرائض انجام دیں گے ، ضلع بھر میں 770پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس پر عملہ کو تمام تر سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے اپنے دفتر میں میدیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ملک بھر کی طرح سوات میں بھی الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، 3قومی اور آٹھ صوبائی حلقوں پر قومی اسمبلی کے 29اور صوبائی اسمبلی کے 92 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جس کیلئے ضلعی پولیس نے سیکیورٹی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ووٹروں اور الیکشن عملے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سوات پولیس کے ساتھ پاک آرمی کا تعاون بھی رہے گا ، ضلعی بھر میں الیکشن کے دن امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے 2828اہلکار فرائض سرانجام دیں گے ، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی الیکشن کے دن حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے لیکن جو بھی اس عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ تمام انتخابی امیدواروں اور ان کے کارکنان کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق غیر جانبدار رہتے ہوئے ہر حال میں اپنے فرائض ایمانداری سے پورا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اب تک الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق اب تک 400افراد کے خلاف کار وائی کرچکے ہیں جبکہ سیکیورٹی خدشات پر 152 امیدواروں کو تحریری درخواست پر سیکیورٹی بھی فراہم کرچکے ہیں ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوات پولیس کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے الیکشن کے عمل کو پر امن ماحول میں سرانجام دینے کے لئے تعاون کریں اور جہاں پر قواعد کی خلاف ورزی کا کوئی مرتکب پائے تو اس کی بروقت نشان دہی کریں ۔
908 total views, no views today



