مینگورہ( سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء اورممتازشخصیت انجینئرعمرفاروق نے کہاہے کہ آج کادن عمران خان اورانکے ٹیم کی کامیابی کاسورج لیکرطلوع ہوگاااورپی ٹی آئی سوات میں کلین سویپ کریگی،عمران خان ملک کے وزیراعظم بن کرملک کوبحرانوں سے نکا ل کراس ملک کومضبوط بنانے میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔اب باریوں کادورگزرچکاہے اورآخرکاراب وہ گھڑی آن پہنچی ہے۔آج سوات سمیت پورے ملک کے عوام بیٹ کے نشان پرمہرلگاکرنئی تاریخ رقم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کواندھیروں اوربحرانوں سے نکالنے کاحل صرف اورصرف عمران خان کے پاس موجود ہے ۔ اور عمران خان حقیقی معنوں میں عوام کاغم خوارہے۔آخرمیں انہوں نے مزیدکہا کہ آج سوات کے غیورعوام اورباشعورعوام پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے حق میں اپناقیمتی وو استعمال کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔انشاء اﷲآج پورے ملک میں پی ٹی آئی کے امیدوارکامیاب ہونگے۔
1,168 total views, no views today



