بریکوٹ (ریاض احمد سے )کراچی سے شادی کیلئے انے والا مہمان کراکڑ میں پہاڑی سے گر کر جاں بحق ، جاں بحق ہونے والے شخص کی بھی چند دن بعد شادی تھی، پولیس سٹیشن کراکڑ کے مطابق سبحان ولد سلیمان اپنے کزن کی شادی کیلئے کراچی سے بریکوٹ ایا تھا، سیر وتفریح کیلئے کڑا کڑکے علاقہ اسمانی موڑ گیا تھا، جہاں پر واکنگ کے دوران پاؤں پھسلنے سے پہاڑ سے نیچے گر گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مرحوم سبحان کی چند دن بعد اپنی شادی بھی ہورہی تھی ، مرحوم کو اج سپردخاک کیا جائیگا۔
952 total views, no views today
Comments



