سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)عمران خان کی رہائشی گاہ پر مالاکنڈڈؤیژن کے کامیاب ہونے والے ایم پی ایز کا مصالحتی جرگہ جاری ہے، مصالحتی جرگہ میں پی ٹی ائی کے تمام کامیاب امیدوار شریک ہیں، ذرائع کے مطابق اس جرگہ میں کوشش ہورہی ہے کہ انیوالا وزیرا علیٰ مالاکنڈڈویژن سے ہوں، اس حوالے سے عمران خان کے ساتھ مشاورت بھی کی جارہی ہے،
امیدواروں کا کہنا ہے کہ صوبہ میں سب سے زیادہ نشستیں تحریک انصاف کو مالاکنڈڈویژن کے عوام نے دی ہے، اس لئے اب ضروری ہے کہ سی ایم بھی مالاکنڈڈؤیژن سے ہوں، ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ محمود خان کو اگلا وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کے چانسز زیادہ ہیں، اس لئے کہ وہ مالاکنڈریجن کا صدر بھی ہے اور انہوں نے جن امیدواروں کو ٹکٹس دی ہیں ان تمام امیدواروں نے اپنی نشستیں جیتی ہیں
1,828 total views, no views today



