سوات، ہلال احمر کے زیر اہتمام بنڑ سکول سے گرین چوک تک ڈینگی آگاہی واک نکالا گیا جس میں محکمہ صحت کے اہلکاروں، سکول اساتذہ ، بچوں اورعوام نے حصہ لیا، اس موقع پر شرکاء کا کہناتھا کہ واک کا مقصد عوام کو ڈینگی کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے
،انہوں نے کہاکہ دوسال سے ڈینگی نے سوات میں ڈھیرے جما رکھے ہیں جس سے اب تتک کافی تعدادمیں لو گ متاثر ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے مگر اس لئے عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ اپنے گھر سمیت آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرارکھا جائے جبکہ کسی بھی مقام پر پانی کو کھڑا نہیں ہونے دیں ،اسی طرح عوا م محلوں کی سطح پر بھی وقتاََ فوقتاََ صفائی مہم چلاکر ڈینگی کا خاتمہ کرنے میں کرداراداکریں۔
460 total views, no views today
Comments


