سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ڈی پی او سوا ت سید اشفاق انو ر کاگاؤں ابوہا آمد، ڈی پی او سوات نے شہید ایس ایس پی محمد ہلال کے قبر پر حاضری دی سلامی پیش کی اور قبر پر پھول چڑھائے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے دیامر گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کے مقابلے میں شہید ہو نے والے ایس ایس پی محمد ہلال کے قبر پر حاضری دی قبر کو سلامی پیش کی اور پھولوں کا ہا ر چھڑھایا۔اس موقع پر شہید ایس ایس پی محمد ہلال کے اعزاز میں دیئے گئے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفا ق انورنے کہا کہ محمد ہلال شہید اوردیگر شہداء کے قربانیوں کے بدولت آج ہم پرُ امن فضا ء میں سُکھ کا سانس لے رہے ہیں ۔
ڈی پی او سوات نے کہا کہ شہداء کے قربانیوں کے وجہ سے آج ہمارے حجرے ،مساجد ،بازار اور سکول دوبارہ آباد ہو گئے ہیں ۔زندہ قومیں اپنے شہداء کے قربانیوں کو کبھی نہیں بھلاتی ۔ہم ہر سال اپنے شہداء کو یاد کرینگے ۔ڈی پی او سوات سید اشفاق انورنے وعدہ کیا کہ جس مقصد کے لئے ہمارے شہداء نے قربانیاں دی ہے جو کہ علاقے کی اَمن اور خوشحالی ہے ہم ہمیشہ اس کے لئے کام کرتے رہینگے ۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ اللہ تعالیٰ محمد ہلال شہید کے لواحقین کو صبر عطا فرمائیں ،ہم ہمیشہ محمدہلال شہید کے لواحقین کے ساتھ رہینگے۔
1,756 total views, 2 views today