خوازہ خیلہ( تحصیل رپورٹر)حالیہ انٹرمیڈیٹ امتحان 2018میں GHSS فتح پورکے ضلع بھر میں شاندار کامیابی کار ہائے نمایاں ہے
فرسٹ ائیر کامجموعی نتیجہ99% جبکہ سیکنڈ ائیر کا 98% نتیجہ دیکرضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں سر فہرست رہا،
حالیہ انٹرمیڈیٹ امتحان 2018میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فتح پورکے ضلع بھر میں شاندار کامیابی عظیم کارنامہ ہے ،سکول ہذا کا پرنسپل محمد کمین خان اور جملہ سٹاف کے خداداد اور قائدانہ صلاحیتوں کوسلام پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے دن رات محنت کرکے طلباء کو بہترین درس و تدریسی ماحول پیش کرکے خوب حوصلہ افزائی کی جس کے بدولت سوات بورڈ کے ٹاف 20 پوزیشنوں میں راشد کبیر ولد عبدالکبیر خان سکنہ کوٹنئی نے 989/1100 نمبرات حاصل کرکے نواں نمبرحاصل کی جبکہ شاہ فیصل ولد میاں علی سید سکنہ باغ ڈھیرئی نے 987 نمبرات لے کر گیارواں پوزیشن حاصل کرکے اپنے سکول اور علاقے کا نام روشن کردیا،اہلیان علاقہ نے بہترین کارکردگی پر سکول ہذا کے پرنسپل اور تمام تدریسی عملے کے محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔
1,756 total views, 2 views today