مینگورہ، لیبرکالونی کے مکینوں کو دیاگیا بے دخلی کا نوٹس واپس لیا جائے،یہ لوگ یہاں پر کئی سالوں سے آباد ہیں، انہیں بے دخل کرنا کھلی مزدوردشمنی ہے،یہ باتیں پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمودخالدنے ایک اخباری بیان میں کہی ہیں،انہوں نے کہاکہ لیبرکالونی میں سالہاسال سے رہائش پذیرلوگوں کو مسلسل بے دخلی کے نوٹس مل رہے ہیں جس کی وجہ سے ان میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے اگر یہ لوگ یہاں سے بے دخل ہوگئے
تو انہیں سرچھپانے کو جگہ نہیں ملے گی اورنتیجے میں ان خاندانوں کو بیک وقت کئی قسم کی مشکلات کا سامنا رہے گا،انہوں نے کہاکہ لیبرکالونی کے مکین آرام سے کالونی میں بیٹھیں ہم انہیں ہرگزبے دخل نہیں ہونے دیں گے اورنہ اس حوالے سے بنائی گئی مزدوردشمن پالیسی کو تسلیم کریں گے،انہوں نے کہاکہ حکمران ایک سازش کے تحت غریب اورمزدورلوگوں پر عرصہ حیات تنگ کررہے ہیں جو کسی بھی صورت مناسب نہیں،ظلم وناانصافی کی پالیسی پر عمل پیراحکمرانوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے کہ وہ جواقدامات اٹھارہے ہیں ان کے نتائج کیا ہوں گے،انہوں نے کہاکہ مصیبت اورتکلیف کی اس مشکل گھڑی میں ہم لیبرکالونی کے مکینوں کے ساتھ ہیں اوران کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
452 total views, no views today


