سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نامزد کر دیا. پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے پی کا نام سامنے آگیا، پارٹی چیئرمین کی جانب سے محمود خان کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے. محمود خان پی کے9 سوات سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے. یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی سے متعلق کئی افواہیں گردش کر رہے تھیں. اس ضمن میں عاطف خان فیورٹ امیدوار قرار دیے جارہے تھے. بعد ازاں پرویز خٹک بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئے اور پارٹی میں اختلافات کی خبریںگردش کرنے لگیں. لبتہ بعد میںپرویز خٹک نے واضح اعلان کیا کہ اختلافات کی خبریںجھوٹ ہیں. انھیں عمران خان فیصلہ قبول ہوگیا. اب عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نامزد کیا ہے.
1,814 total views, 16 views today