مینگورہ ، کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کم عمر ڈرائیورز اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کمشنر ملاکنڈ کے نوٹس میں لایا گیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز اور موٹر سائیکل چلانے والوں کی وجہ سے حادثات کی شرح بڑھ رہی ہے اور ان حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اسلئے انتظامیہ کو پولیس اور لیویز کیساتھ مل کر ایک مربوط حکمت عملی کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ملاکنڈ کو بھی اس طرح بھر پور مہم کیلئے تمام ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔ اور ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں بھر پور کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
465 total views, no views today
Comments


