مینگورہ،سوات میں محکمہ واپڈ بے قابو ہوچکا ہے،بجلی کے بھاری بلوں نے صارفین کے اوسان خطا کردئے ہیں،حکمرانوں اورممبران اسمبلی نے سوات کے عوام کوتنہاچھوڑدیا،کوئی پوچھنے والا نہیں،واپڈاکی جانب سے لوڈشیڈنگ اوربھاری بلوں کی شکل میں جاری ظلم کو مزیدبرداشت نہیں کریں گے،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریزہوچکاہے،
ان خیالات کا اظہار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمودخالد نے کیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ واپڈاکی جانب سے صارفین کو لنے والے ماہانہ بلوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں کے ہرگھر میں بڑی بڑی مشنریاں نصب ہیں اورچوبیس گھنٹوں میں ایک سیکنڈ کیلئے بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی حالانکہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے ،سوات میں عرصہ دراز سے کئی گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بجلی کا وولٹیج بھی نہ ہونے کے برابر ہے مگر اس کے باوجود بھی واپڈاہرماہ بڑی پابندی کے ساتھ صارفین کو بھاری بھاری بل ارسال کرتا ہے جو نہ صرف سمجھ سے بالاتر ہے بلکہ واپڈاکا یہ اقدام عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا بھی ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے لہٰذہ واپڈااپنی روش تبدیل کرے بصورت دیگر عوام سڑکوں کا رخ کرنے پر مجبورہوجائیں گے جس کے نتائج کے ذمہ دارواپڈاحکام ہوں گے۔
432 total views, no views today


