لاہور: پنجاب حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہبازشریف سمیت 21 افراد کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔
پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے بعد لاہور کے فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا روزنامچہ اور ایف آئی آر کا رجسٹر سی پی او آفس میں منگوایا گیا جہاں ایڈیشنل سیشن جج اور لاہور ہائی کورٹ کے
حکم کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن منہاج القرآن جواد حامد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیر اطلاعات پرویز رشید ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ اور رانا مشہود سمیت 21 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ ان تمام افراد کے خلاف قتل، اقدام قتل، اعانت جرم اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 17 جون کو لاہور میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے منہاج القرآن کے 14 کارکن جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے تاہم پولیس نے منہاج القرآن اور لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بجائے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
404 total views, no views today


