سوات ( وقار سواتی سے ) ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف وایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہیکہ حقیقی عظیم لوگ وہ ہوتے ہیں جو اپنا آرام اور راحت ضرورت مند انسانوں کے آرام و راحت پر قربان کر دیتے ہیں۔پی ٹی آئی کے ممبران دن رات عوام کی خدمت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا بنیادی مقصد ملک سے حقیقی معنوں میں کرپشن ،ظلم ،نا انصافی کا خاتمہ اور ایک پُرامن معاشرہ کا قیام ہے۔تحریک انصاف نے کرپشن کا راستہ بند کرکے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کو یقینی بنا دیا۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اُن کی مثال نہیں ملتی۔اب عوام پر وہی لوگ حکمرانی کرنے کا حق رکھیں گے جو خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پرمختلف وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔مختلف وفد نے ایم پی اے فضل حکیم خان کو اپنے اپنے مسائل سے اگاہ کیا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان نے مختلف وفد کے مسائل سن لیں اور مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی۔فضل حکیم خان نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں عوام کی عزت میری عزت ہے عوام کا ہرجائز مسلہ حل کرنااولین ذمہ داری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں کرپٹ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے افسران اور اہلکارخود کوعوام کا خادم سمجھ کر اُن کے مسائل حل کریں اور ان کو شکایت کا موقع نہ دیں بصورت دیگر ضلع بدرکئے جائیں گے۔
1,410 total views, 2 views today