سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ میں روٹھی بیوی کو منانے والے شوہر کوسسر اور سالے نے مل کر قتل کردیا ،ملزمان گرفتار ،عبدالاکبر نے مینگورہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ انکے بیٹے بائیس سالہ عباس کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور چند روز پہلے انکی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی جس پر گزشتہ روز میرا بیٹا عباس اپنے بیوی کو منانے کیلئے سسرال گیا جہاں پر انکے سسر محمد اسماعیل اور سالے شاد محمد نے فائر کرکے انکو قتل کردیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔
مٹہ کے بالائی علاقے میں شوہر نے کلہاڑی سے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا ،ملزم گرفتار ،پولیس کے مطابق گزشتہ روز مٹہ کے بالائی علاقے چپریال میں شاہی میاں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر کلہاڑی سے وار کرکے اپنی بیوی مسماۃ ،ف،دختر نوری سکنہ شاہی گٹ کو قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
1,472 total views, no views today



