تحریر ؛۔ خورشید علی
صوبہ خیبر پختونخوا کے کابینہ میں شامل وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد شموزئ میں مظفر علی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کے ہاں 4 اکتوبر 1973 کو پیداہوئے ، ابتدائی تعلیم پرائمری سکول چت شموزئ سے

جبکہ مڈل اور میٹرک ہائی سکول شموزئ سے کی اسلام آباد کالج میں ایف ایس سی کیا اور بی اے جہانزیب کالج سوات سے کیا ہے انہوں نے DHMS کی ڈگری کے ساتھ DMRT ڈگری اور دیگر ڈگریاں حاصل کی ہے

عملی سیاست کا آغاز 1996 سے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کیا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2013 میں پی کے 82 سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ رہے۔ 2018 الیکشن میں وہ دو حلقوں پی کے 6,7 سے الیکشن کے میدان میں اُترے اور انہوں نے دونوں حلقوں سے الیکشن جیتا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت محب اللہ خان سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شور میں20 دسمبر 1968 کو محمد خان کے ہاں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول کوز شور سے اور ہائی سکول بر شور سے میٹرک کیا مٹہ ڈگری کالج سے ایف اے جبکہ سوات یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری کی ہے عملی سیاست کا آغاز انہوں نے پی ٹی آئی سے کیا ہے اور 2013 کے الیکشن میں pk83 سے کامیاب ہوئے تھے اور 11000 ووٹ لئے تھے

جبکہ وہ پانچ سال تک وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک ، فشریز ، کواپریٹو رہے 2018 الیکشن پی کے 8 سے لڑے اور 21900 ووٹ حاصل کئے اور اب ان کو محکمہ زراعت کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔ ان کے والد محمد خان والئی سوات کے زمانہ میں والی بال کھلاڑی تھے اور وہ سرکاری طور پر سوات کی نمائندگی کرتے تھے جبکہ ان کے دادا امیر باچا ملک بھی والئی سوات کے دور سے ملک تھے ۔

2,180 total views, no views today



