سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں میرٹ کی بالادستی ہے، عمران خان کے نئے وژن کے ساتھی ہیں وہ جو کہیں گے اس پر عمل کیا جائے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوشل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے کہا کہ پارٹی اور پی کے 3 کے ورکروں کیساتھ مشاورت کے بعد امیدوار کا اعلان کیا جائیگا، اس امیدوار کو سامنے لائیں گے جو پر عزم با ہمت اور کام کرنے والا ہوں، تاکہ اس علاقہ میں تعمیر وترقی کے جو منصوبے شروع ہیں وہ مکمل ہوں اور ان کے ساتھ اس علاقہ میں مزید بھی کام ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جس امیدوار کو سپورٹ کرینگے وہ جلد عوام کے سامنے اجائیگا۔
1,192 total views, 2 views today