سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس گل کدہ سیدوشریف میں چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں پولیس پلان 2018اور شہری تحفظ سے متعلق ڈی سی سوات پی ایم آر یو یونٹ کی طرف سے ارسال کردہ عوامی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی پی او سوات سے کہا گیا کہ تمام موصولہ شکایات پر فوری کاروائی کی جائے اور اہل سوات کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت یقینی بنائی جائے اجلاس میں پولیس پلان 2018سے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ فی الحال یہ تیاری کے مراحل میں ہے اسلئے اس بارے میں تمام امور پر آئندہ اجلاس میں بحث ہو گی اور اسی تناظر میں سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
1,021 total views, no views today
Comments



