بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کال پر تحصیل بریکوٹ میں آزادی مارچ کے سلسلے میں شاندار دھرنا دے گی۔جن میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن شامل ہوں گے اور تحصیل ریکوٹ کے کارکن یہ ثابت کریں گے کہ ماضی میں بھی تحصیل بریکوٹ پی ٹی آئی کا گڑھ تھا
اور اب بھی ہے ۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خان خٹک،ایم این اے مراد سعید ،اور صوبے کے پارٹی کے وہ قومی اور صوبائی ممبران اور پارٹی کارکن جو کہ 14اگست سے اب تک عمران خان کے ساتھ سایہ کی طرح ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔مختلف اخبارات میں شایع ہونے والی خبر جس میں ہم خیال گروپ کے 14اراکین اسمبلی کے فیصلے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں کیونکہ وہ عمران خان کی وجہ سے منتخب ہوئے ہیں ان میں جو بھی پارٹی آئین اور منشور کے خلاف ورزی کرے گا ہم ان کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے کابینہ ،یوسیز اور وارڈز صدور کا مشترکہ کا اہم اجلاس تحصیل دفتر میں زیر صدر ات انجئینر شرافت علی منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیدارو ں جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان ،نائب صدر محمد آیاز خان ،تاج فرین ،یوسی صدر غالیگے فصیح اللہ ،یو سی صدر کوٹہ محمد شاہ خان،صدر یو سی بریکوٹ نعیم خان ،خادم خان،داود خان ،دلفروش ،فرمان علی ،ایوب خان ،ابوبکر ،یوتھ ونگ تحصیل بریکوٹ جنرل سیکرٹری عزیر اقبال ،اقلیتی سیکرٹری تحصیل بریکوٹ تلک کمار ،دلشاد ،ابوبکر کے علاوہ دیگر شامل تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں دھرنے جاری ہیں ۔عمران خان نے کسی بھی وقت صوبے خیبر پختون خواہ میں دھرنے کا حکم دیا تو ہم تیار ہوں گے کیونکہ ہم نے اس کے لئے تمام لائحہ عمل طے کیا ہے اور تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں ۔تحصیل بریکوٹ کے کارکنوں نے ماضی میں پارٹی کے لئے گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں اور ہر قسم کی قربانیاں پیش کی ہیں اور انشاء اللہ تحصیل بریکوٹ کا دھرنہ ضلع سوات میں امتیازی حیثیت رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے تیاریوں کی سلسلے میں 10اگست کو اجلاس طلب کیا گیا تھا اور 12اگست کو تحصیل بریکوٹ میں کار ریلی نکالی گئی تھی اور اس کے علاوہ تحصیل بریکوٹ سے دھرنے میں شامل کارکنوں نے بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کرکے وہاں پر کھلے آسمان راتیں گذار جو کہ یہ بات کا غماز ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں میں وہی جنون اورولوالہ موجودہے ۔جس پر ہم کارکنوں کے بے حد مشکور ہیں ۔
423 total views, no views today


