سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پر سوات کے علا قے ا تروڑ میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں میل اور فی میل ماہر ڈاکڑز نے مریضوں کا معائنہ کیا ، جس میں 4سول ڈاکٹرز جن میں2فی میل اور 2 میل ڈاکٹرز تھے انکے علاوہ 5 آرمی کے ڈاکٹر ز تھے ۔ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے 1200مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جن میں مرد ،عورتیں اور بچے شامل تھے۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھیں گے کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے ، فری میڈیکل کیمپ پر70میڈیکل بٹا لین کے کرنل صدیق صا حب نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ، ہم ہر مشکل گھڑی میں سوات کی عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے اور انہوں نے کہا کہ 5ستمبرکو خوازہ خیلہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جا ئے گا جس میں مفت آنکھو ں کا علا ج کیا جا ئے گا ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا ۔
1,235 total views, no views today



