سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )حلقہ پی کے 7پر دو امیدواروں کے درمیان ٹکٹ کے حصول کیلئے کوششیں تیز ہوگئی، پارٹی ورکرز بھی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے ، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں کسی ایک امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کریگی، ذرائع کے مطابق دو افراد حاجی محمد رحمان اور حاجی فضل مولا میں سے کسی ایک کو پارٹی ٹکٹ دیا جائیگا، جس کے حصول کیلئے دونوں رہنمائوں نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی اور ورکروں کیلئے موزوں امیدوار حاجی محمد رحمان ہے جو ریجنل کوارڈینیٹر بھی ہیں جبکہ حالیہ الیکشن میں انہوں نےجس کو پارٹی ٹکٹ دیئے تھے وہ تمام کامیاب ہوئے ہیں، ان خدمات کو دیکھتے ہوئے پارٹی ان کے حق میں فیصلہ کرسکتی ہیں، دوسری طرف حاجی فضل مولابھی مضبوط امیدوار ہیں انہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں اور کافی فنڈنگ دی ہے، لیکن اس کی عمر کو تقاضا اس کی ٹکٹ میں حائل ہورہا ہے، تاہم فیصلہ پارٹی کریگی ، لیکن ابھی سے پی کے 7 کے ورکرز دو گروپوں میں تقسیم ہوتے نظر ارہے ہیں
1,760 total views, no views today



