سوات(خورشید علی)جناب فضل حکیم خان صاحب اپ کو شائد علم نہیں ہے یا کسی ٹائگر نے اپ کو بتایا نہیں ہوگا، کہ سیدو شریف روڈ پر محکمہ فارسٹ کے زیر نگرانی سوات کے تاریخی اور پرانے درختوں کو بے دردی سے کاٹا جارہا ہے اور وہ بھی دن دیہاڑے ، جب محکمہ فارسٹ سے پوچھا جاتا ہے تو وہ ہٹ دھرمی دکھاتےہیں، جناب ایم پی اے صاحب اپ سوات میں نئے پودے لگانے کی باتیں کرتے ہیں جبکہ یہاں تو محافظ قاتل بن گئے ہیں، شائد اس جانب کسی ٹائگر کی نظر نہیں پڑی ہوگی، یا اس نے درختوں کی کٹائی کو بھی تبدیلی سے تعبیر کیا ہوگا، جب درخت کاٹے جاتےہیں تو پھر نئے پودے لگانے کی ضرورت کیا ہے، اپ کے پاس اگر فرصت کے چند لمحے میسر ہو تو اس جانب بھی توجہ کرلیجئے گا۔ عوام نے سوشل میڈیا پر فضل حکیم خان صاحب تک اپیل پہنچانے کیلئے سوات نیوز کا پلیٹ فارم استعمال کیا، تو جناب ہم نے اپ کا پیغام ایم پی اے تک پہنچا دیا
1,322 total views, no views today



